It can help students to read, learn and understand both English & Urdu Language.
Last Updated: Apr 18, 2013
License: Freeware Free
OS: Windows 7/Vista/XP
Requirements: No special requirements
Publisher: Ibrahim Obaidullah
EditByBrothersoft: Cleantouch English to Urdu Dictionary is written specially to get meaning of English words into Urdu. The software help students to read, learn and understand both English & Urdu Language. The software is in use by the thousands of peoples and many peoples have been appreciated efforts of Cleantouch. you can free download Oxford English to Urdu Dictionary 7.0 now.
سافٹویئر کے اس ایڈیشن میں تقریباً تینتیس ہزار (۳۳،۰۰۰) نئے انگریزی لفظوں کے اردو معنی کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس سافٹویئر میں موجود لفظوں کی کُل تعداد ستر ہزار (۷۰،۰۰۰) سے زائد ہو چکی ہے۔ یہ توسیع مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہمارے خیر خواہوں سے بتدریج موصول ہونے والے مواد کی شمولیت کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔ ہم نے اس تمام ذخیرہ کو غلطیوں سے پاک کرنے کی کوشش کے بعد اسے شائع کیا ہے مگر اس قدر وسیع ڈیٹابیس میں مکمل درستیابی کی ضمانت دینا ممکن نہیں۔ چند لفظوں کے معنی سمجھانے کےلیے کچھ دوستوں نے قرآنی آیات و احادیث کے تراجم اور دیگر اسلامی کتب سے حوالہ جات و اقوال بھی تحریر کیے ہیں جن کی کسی معتبر عالم سے باقاعدہ تصدیق نہیں کروائی گئی ہے۔ اگر استعمال کے دوران کہیں کوئی غلطی یا مزید بہتری کی ضرورت محسوس ہو تو ہمیں ای میل کے ذریعے اطلاع کریں تاکہ نئے ایڈیشن میں ازالہ کیا جا سکے۔ مزید واضح کیا جاتا ہے کہ سافٹویئر میں موجود لفظوں کا مجموعہ اور ان کے معنی کسی مخصوص اردو یا انگریزی دان کی زیرِ نگرانی اکٹھا نہیں کیے گئے ہیں، یہ مختلف افراد کی انفرادی کاوشوں کا نتیجہ ہے اسلئے مطالب و مفاہم کو سافٹویئر سے اخذ کر کے کسی جگہ حوالہ کے طور پر استعمال کرتے وقت احتیاط کریں۔ ہمیں اُمید ہے کہ آپ گذشتہ کی طرح آئندہ بھی تعاون
فرمائیں گے۔
Post a Comment